پنگریو:15 روز میں سانپ کے ڈسنے سے 4 افراد جاں بحق
پنگریو (نمائندہ دنیا) پنگریو اور گردونواح میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، مزید ایک نوجوان انڈس اسپتال بدین منتقل، 15 روز کے دوران سانپ کے ڈسنے کے 5واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو چکے ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔
بدھ کو شیخ منظور سیم نالے کے رہائشی 27 سالہ ہدایت اللہ گجر کو سانپ نے ڈس لیا، جسے اہل خانہ نے ٹنڈو باگو اسپتال منتقل کردیا، جسے حالت تشویشناک ہونے پر مزید علاج کے لیے انڈس اسپتال بدین ریفر کر دیا گیا۔ پنگریو اور گردونواح میں حالیہ بارشوں کے بعد سانپوں کی بھرمار کے باعث واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد کھیتوں، آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں سانپ بڑی تعداد میں نکل آئے ہیں، جس کے باعث خصوصاً دیہی علاقوں کے مکین شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں سانپ کے زہر سے بچاؤ کی ویکسین اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments