میررضا کیس کی تحقیقاتی کمیٹی میں اضافہ

میررضا کیس کی تحقیقاتی  کمیٹی میں اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی کی لاش ملنے کے معاملے پر تفتیش کیلئے قائم کمیٹی میں اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں اسسٹنٹ چیف سی پی ایل سی کاشف افتخار کو شامل کردیا گیا، کاشف افتخار تفتیشی کمیٹی کو ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے۔پہلے تشکیل دی گئی تفتیشی کمیٹی میں تین ایس ایس پیز بھی شامل ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللّٰہ سومرو کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی، ٹیم میں ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ، اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...