چہلم امام حسینؓ کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل

چہلم امام حسینؓ کیلئے  جامع سکیورٹی پلان تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے کراچی پولیس کا جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

سکیورٹی ڈیوٹی پر 4,994 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ 139 پولیس وہیکلز بھی مختلف مقامات پر فرائض انجام دیں گی۔سکیورٹی انتظامات کے تحت نشتر پارک، مرکزی جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی کنٹرول رومز، سرچ و اسکواڈ، چھتوں پر اسنائپرز، اہم اسپتالوں، متبادل راستوں اور پوسٹ انسیڈنٹ رسپانس ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...