تجارتی سرگرمیوں کے لیے پرامن ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ، آئی جی
باہمی تعاون امن و امان کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، ایف پی سی سی آئی کے وفد سے گفتگو
کراچی (این این آئی)انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی سندھ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، جبکہ پولیس اور کاروباری برادری کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون امن و امان کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کراچی کے 9 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کر رہے تھے۔
ملاقات میں صوبہ سندھ، بالخصوص کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے سندھ پولیس کی جانب سے امن و امان کے قیام اور موثر سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے سندھ پولیس کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے صنعت کاروں اور تاجروں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں پولیس کے ساتھ تعاون پر اظہارِ تشکر کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments