ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے ، سعید غنی

ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے ، سعید غنی

بچوں کے والدین کے اکاؤنٹس میں ماہانہ 40سے 80ہزار دیے جائیں گے علاج کیلئے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ،ہیومن رائٹس کمیشن کے وفد سے ملاقات

کراچی (آئی این پی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کو مکمل علاج معالجہ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کے اکاؤنٹس میں 40 سے 80 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے ۔ ان متاثرین کی فلاح و بہبود کے لئے قائم اینڈومنٹ فنڈ کے استعمال کو شفاف بنانے لئے آزاد اور خودمختار بورڈ جبکہ ان کے علاج معالجہ کے لئے ملک کے اعلیٰ ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے سربراہان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔

ہم ان تمام متاثرہ بچوں اور ان کے اہلخانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جو بھی ذمہ داران اس میں ملوث قرار پائے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وائس چئیر پرسن قاضی خزر کی قیادت میں آئے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ایچ آر سی پی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ایچ آر سی پی کے وفد کو سیسی کے زیر انتظام ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایڈز کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بتایا کہ اس وقت تک ہمارے پاس 120 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی رپورٹ موجود ہے ، جن میں سے 81 بچے وہ ہیں جو سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ جبکہ 39 غیر رجسٹرڈ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...