گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

کراچی(این این آئی) قیوم آباد کے پی ٹی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 28سالہ ماہ رخ کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی، جاں بحق خاتون اور زخمی شخص دونوں میاں بیوی ہیں۔ریسکیو حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعے میں ملوث ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش جاری ہے ۔علاوہ ازیں لانڈھی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...