پڈعیدن:گھر میں گھس کرملزم کی فائرنگ، نوجوان لڑکی جاں بحق

پڈعیدن:گھر میں گھس کرملزم کی فائرنگ، نوجوان لڑکی جاں  بحق

گاؤں جنگو لغاری میں واقعہ، ملزم وسیم ابڑو فرار، بیٹی کوبے گناہ قتل کیا گیا، والدلاڑکانہ کی رائس کینال سے انسانی دھڑ برآمد، محراب پور، شہداد پور میں فائرنگ

اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)پڈعیدن کے قریب نوجون لڑکی کوقتل کردیا گیا، جبکہ لاڑکانہ کی رائس کینال سے انسانی دھڑ ملا ہے ۔ پڈعیدن میں قومی شاہراہ سے متصل سدوجا تھانے کی حدود گاؤں جنگو خان لغاری میں مبینہ ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے نوجوان لڑکی ریحانہ لغاری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور ملزم فرار ہو گیا، لڑکی کے والد جمال لغاری نے الزام عائد کیا کہ ملزم وسیم ابڑو ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوا، فائرنگ کی، میری بیٹی کوبے گناہ قتل کیا گیا، انصاف دلایا جائے ۔ لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حدود لاہوری محلہ گجگوڑ پل کے قریب رائس کینال سے ایک پرانی اور گلی سڑی لاش کا نچلا دھڑ بہتا ہوا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، جسے پولیس نے نکلوا کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی سینٹر کے حوالے کردیا، جنہوں نے لاش کو لاوارث قرار دیکر تدفین کردی۔

محراب پور میں گاؤں علی گنج شر میں مبینہ گھریلو تکرار پر بھائی کی چلائی گولی سے درجہ نہم کا طالبعلم احمد رضا شر زخمی ہوگیا، جسے نوابشاہ منتقل کیا گیا، اکری تھانے کی حدود میں کرونڈی کی ہسبانی برادری میں تکرار پر مخالف گروپ کی فائرنگ میں فقیر بخت علی ہسبانی گروپ کا مصری خان زخمی ہوگیا۔ شہداد پور کے علاقے جٹیاگوٹھ گلشن لطیف میں گاڑی کو کراس نہ دینے پر معمولی بات پر مشتعل نوجوانوں نے ڈاکٹر ذولیخاں محبوب لغاری کے کلینک اور گھر پر فائرنگ کردی۔ بعد ازاں ڈاکٹر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا اور شیشے توڑ دیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...