عمرکوٹ:چکی مالکان، فوڈ انسپکٹروں کے گندم غائب کرنے پرنوٹس کا مطالبہ
عمرکوٹ (نامہ نگار) عمرکوٹ کے آٹا چکی مالکان نے کمشنر اورڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو تحریری درخواستیں ارسال کی ہیں جن میں انکا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ 125روپے تک پہنچ چکے ہیں۔۔۔
اس حساب سے وہ انتظامیہ کے مقرر نرخ پر آٹا 128 روپے فی کلوفروخت نہیں کرسکتے ، کل اخراجات ملاکر آٹا140 روپے فی کلو انکوپڑتا ہے تووہ خسارے میں آٹا فروخت نہیں کرسکتے ،انکا کہناہے کہ گورنمنٹ پالیسی کے مطابق آٹا چکی مالکان اپنی آٹاچکی یا گودام میں فی پتھر 850گندم کے بیگ رکھ سکتے ہیں اسکے باوجود اسسٹنٹ کمشنرز گندم ضبط کر رہے جو زیادتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments