آرٹس کونسل میں بی گل کے تین ڈرامے پیش
کراچی (اے پی پی)آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام معروف ڈرامہ نگار بی گل کے تحریر کردہ تین منفرد اور فکر انگیز ڈراموں پر مشتمل تھیٹر پیش کیے گیے ۔
معروف ہدایتکار خالد احمد کی ہدایت میں پیش کیے جانے والے اس تھیٹر میں بدل گئے ہو ،پرولاگ اور 15 منٹ اور شامل تھے ۔ تھیٹر کا آغاز بدل گئے ہو سے ہوا،دوسرے حصے میں پرولاگ پیش کیا گیا۔ تھیٹر کے آخری حصے میں 15 منٹ اور پیش کیا گیا، جو نوبل انعام یافتہ ادیب گیبریل گارسیا مارکیز کی ایک کہانی سے ماخوذ نفسیاتی ڈرامہ تھا۔ 55 منٹ دورانیے کے اس ڈرامے میں کیف غزنوی اور خالد احمد کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔تینوں ڈراموں کو الگ الگ حصوں میں پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments