سینیارٹی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس

سینیارٹی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری سندھ اسمبلی کی سینیارٹی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

 درخواست گزار کے وکیل احمد علی گبول نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل سندھ اسمبلی میں گریڈ 16 کے عہدے پر اسسٹنٹ سیکریٹری تعینات تھے ۔ 2003 میں سندھ حکومت نے انہیں صوبائی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کا پرائیویٹ سیکریٹری مقرر کیا، جبکہ 2006 میں وزیراعلیٰ نے انہیں ایکس پی سی ایس کیڈر میں گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا۔ سپریم کورٹ نے 2017 میں درخواست گزار کو ان کے اصل محکمے میں واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...