جشن آزادی کی آمد، سبز ہلالی پرچموں کی بہار، گلی محلے سج گئے
کراچی (این این آئی)جشن آزادی کی آمد کے ساتھ ہی وطن عزیز سے محبت اور عقیدت کا جذبہ عروج پر پہنچ گیا، گلی محلوں، بازاروں، شاہراہوں، سرکاری و نجی عمارتوں اور تجارتی مراکز کو سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا،
جبکہ بچوں اور نوجوانوں میں جشن آزادی کے حوالے سے خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔مختلف مقامات پر ملی نغموں، قومی ترانوں اور جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگراموں کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں بچوں نے سبز و سفید لباس زیب تن کرکے قومی پرچموں اور جھنڈیوں کے ساتھ جشن آزادی کی تیاریوں میں حصہ لیا، جبکہ کئی مقامات پر بچوں کے لیے قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر اشیا کے اسٹالز بھی سج گئے ہیں۔ نوجوان بھی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہراتے اور ملی نغمے سنتے دکھائی دے رہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اس لیے وطن سے محبت اور اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔ جشن آزادی اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے ، ملک کی ترقی و خوشحالی کے عزم کی تجدید کاکا موقع بھی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments