مہنگائی کا بم ، پانی ، سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافہ

 مہنگائی کا بم ، پانی ، سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافہ

7.5فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی کے بلوں سے ہوگا،نوٹیفکیشن جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں پر ایک اور مہنگائی کا بم گراتے ہوئے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق پانی اور سیوریج کے بلوں پر 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نظر ثانی اور نئے ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2026 کے بلوں سے ہوگا۔سندھ حکومت نے پانی اور سیوریج چارجز کے نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دیتے ہوئے اس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ پہلے ہی کراچی کے کئی علاقے پانی کی ترسیل سے محروم ہیں جبکہ سرکاری حکام متعدد بار اس کا اعتراف بھی کرچکے ہیں تاہم اُن علاقوں میں بھی ماہانہ بل آتے ہیں جبکہ شہری پانی خرید کر استعمال کرنے پر بھی مجبور ہیں۔اس کے علاوہ آئے روز پمپنگ اسٹیشنز پر خرابی، لائن پھٹنے جیسے واقعات کی وجہ سے بھی شہر میں پانی کی فراہمی معطل رہتی ہے اور اس دوران ٹینکر کے ذریعے اربوں کا پانی فروخت ہوتا ہے ۔دوسری جانب واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس بی)کے بلوں کی مد میں ریکوری کی شرح بھی بہت کم ہے جس کے باعث اربوں روپے بلوں کی وصولی تاحال باقی ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...