ای چالان کے خلاف منعم ظفر کا بیان عدالت میں جمع کرادیا گیا

ای چالان کے خلاف منعم ظفر کا بیان عدالت میں جمع کرادیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جاری کیے جانے والے ای چالان کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی جانب سے بیان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

 سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ شارع فیصل پر لین کی تبدیلی پر بھی ای چالان جاری کیے جارہے ہیں، جبکہ شارع فیصل پر کئی مقامات پر لین واضح نہیں ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ای چالان کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹس کی کٹوتی میں بھی تکنیکی مسائل موجود ہیں۔ ڈی میرٹ پوائنٹس گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کے بجائے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور سے منہا کیے جانے چاہئیں۔ وکیل جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی کہ ای چالان اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے نظام میں موجود مسائل کو دور کیا جائے ۔ عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...