مختلف الزامات پر پولیس چیف نے ایس ایچ او سمیت 3اہلکاروں کو معطل کردیا

مختلف الزامات پر پولیس چیف نے ایس ایچ او سمیت 3اہلکاروں کو معطل کردیا

کراچی(این این آئی) کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ایس ایچ او تھانہ ویمن ڈسٹرکٹ ساؤتھ سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر ساؤتھ میں قائم معطل کمپنی میں تبادلہ کردیا،

جبکہ معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی جاری ہے ۔کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق تھانہ ویمن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ایس ایچ او انسپکٹر سیدہ غزالہ پروین، پاک کالونی انویسٹی گیشن کی لیڈی پولیس افسر اے ایس آئی شگفتہ اور تھانہ جیکسن انویسٹی گیشن کے ہیڈ کانسٹیبل سمیر اللہ کو معطل کیا گیا ہے ۔حکم نامے کے مطابق تینوں معطل اہلکاروں کو گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر ساؤتھ میں قائم سسپنڈ کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا عمل بھی جاری ہے ، جس کے دوران ان پر عائد الزامات اور مبینہ کوتاہیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔حکام نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...