شوگر مافیا چینی کی برآمد کیلئے پھر سرگرم،حکومت آنکھیں کھولے، پاسبان

شوگر مافیا چینی کی برآمد کیلئے پھر سرگرم،حکومت آنکھیں کھولے، پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے قائم مقام جنرل سیکریٹری طارق چاندی والا نے چینی کی برآمد کے نام پر ہر سال دہرائے جانے والے مبینہ کھیل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ملک میں چینی سستے داموں برآمد کی جاتی ہے اور چند ماہ بعد اسی چینی کی قلت پیدا کرکے مہنگے داموں درآمد کی جاتی ہے ۔

یہ پالیسی نہیں بلکہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے ۔ اس کھیل کے نتیجے میں ہر سال قوم کے اربوں روپے چینی مافیا کی جیبوں میں منتقل ہوتے ہیں، جبکہ عام آدمی کو مہنگی چینی خریدنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے ۔ حکومت بتائے کہ ملکی ضرورت پوری ہونے کے باوجود چینی برآمد کرنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے ؟پاکستان میں چینی، آٹا اور کوکنگ آئل مافیا ئیں ہیروئین کے کاروبار سے زیادہ پیسہ کما رہی ہیں۔ ان مافیاؤں کے گماشتے اسمبلیوں اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...