بوری سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہوسکی

 بوری سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہوسکی

عمر 27 سے 28 سال معلوم ہوتی ہے ،مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج مقتول کا پوسٹ مارٹم کر کے کوائف حاصل کر لیے گئے ،مزید تفتیش جاری

  کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ملیر باون شاہ مزار کے قریب جھاڑیوں سے بوری میں تین ٹکروں میں ملنے والی لاش کا معاملہ مقتول کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول کی عمر 27 سے 28 سال معلوم ہوتی ہے ،قتل کا مقدمہ سب انسپکٹر صداقت علی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود میں باون شاہ روڈ نزد مائی ستی مزار روڈ کنارے جھاڑیوں میں 3 عدد بوریوں میں لاش پڑی ہوئی تھی جس کی اطلاع پر میں صداقت علی مع پولیس اہلکاروں محمد ذاکر شہباز اور سعید دباب موقع پر روانہ ہوئے اور ایمبولینس و کرائم سین یونٹ طلب کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق موقع پر لاش کا معائنہ کیا گیا جو کہ 3 عدد بوریوں میں بند نظر آئی جس کو کھول کر کرائم سین یونٹ نے چیک کیا تو ایک بوری میں کٹا ہوا سر اور ناک بھی کٹی ہوئی ملی۔دوسری بوری میں دھڑ کمر تک کٹا ہوا اور ہاتھوں کی 10 انگلیاں پوروں تک کٹی ہوئی تھیں جبکہ تیسری بوری میں جسم کا نیچے کا حصہ اور دونوں ٹانگیں اور پیٹ کے دیگر اعضاء بند تھے ۔معائنے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا، مقتول کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا اور کوائف حاصل کر لیے گئے ۔مقتول کو نامعلوم وجوہات یا رنجش کی بنا پر کسی نامعلوم مقام پر قتل کرکے پھینکا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...