ٹرک کی ٹکر سے 15سالہ لڑکا جاں بحق

 ٹرک کی ٹکر سے 15سالہ لڑکا جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چمڑا چورنگی کے قریب کم عمر موٹرسائیکل سوارٹرک کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 15 سالہ ساگر ولد رجب کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا حکم داد نے بتایا کہ حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر کے ٹرک کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...