مرکزی مسلم لیگ کی کشتی آزادی ریلی
کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام ماہِ آزادی کی مناسبت سے ’’کشتی آزادی ریلی‘‘ کا شاندار انعقاد کیا گیا،
جس میں درجنوں کشتیوں نے شرکت کی۔ یہ ریلی کیماڑی جیٹی سے نکالی گئی جہاں سبز ہلالی پرچموں کی بہار نے سمندر کو قومی رنگ میں رنگ دیا اور حب الوطنی کا دلکش منظر پیش کیا۔ ریلی کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے مستحق ماہی گیروں میں کشتیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔کشتی آزادی ریلی کی قیادت مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments