سکھر :میئر کا سندھ انفارمیشن کمیشن کے وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
سکھر (بیورو رپورٹ)ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر کے 2روزہ دورے پر آئے ہوئے سندھ انفارمیشن کمیشن کے وفد کے اعزاز میں سکھر ہاؤس پر تکلف عشائیہ دیا۔
جس میں سندھ انفارمیشن کمیشن کے کمشنر ون محمد سلیم خان، کمشنر ٹو نور محمد دایو ،کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار علی شیخ، ایڈووکیٹ امجد علی، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گوراہو، سکھر پریس کلب کے ممبران اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمیشن کے سینئر کمشنر محمد سلیم خان نے سندھ انفارمیشن کمیشن کے کمشنرز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہمہ وقت ہر قسم کے رابطے اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments