جیکب آباد :سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جیکب آباد :سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جیکب آباد (نمائندہ دنیا) جیکب آباد میں سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، فوری کارروائی کا حکم، ڈی ایس پیز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔

 شہریوں کی مسلسل شکایات پر ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی نے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر رقم یا گاڑیاں سود پر دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سب ڈویژن وائز کمیٹیاں تشکیل دیں۔ڈی ایس پیز کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں سود خوروں کی نشاندہی اور ان کے مکمل کوائف جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ایس ایس پی جیکب آباد نے کہا کہ کمیٹیاں سود خوروں کے نام، ولدیت، مکمل پتے ، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، کاروبار کے نام پر غیرقانونی سرگرمیوں کی نوعیت اور حالیہ تصاویر سمیت تمام تفصیلات اکٹھے کریں تاکہ شکایت ملنے کے بعد فوراً کارروائی کی جاسکے ۔ افسران سود کے کاروبار کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق مؤثر اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...