روہڑی:جشن آزادی کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
تاریخی لینس ڈاؤن پل سمیت تمام سرکاری عمارات برقی قمقموں سے جگمگا اٹھیںمرکزی تقریب 14 اگست کو نیوی پارک میں ہوگی، اہم شخصیات شریک ہونگی
روہڑی (نمائندہ دنیا) وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ضلع کونسل سکھر کمیل حیدر شاہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع کونسل سکھر کے تحت میونسپل کمیٹی کے تعاون سے جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، سکھر ،روہڑی کے درمیان دریائے سندھ پر قائم تاریخی لینس ڈاؤن پل سمیت روہڑی پریس کلب، مختیارکار آفس،فائر بریگیڈ آفس،میونسپل کمیٹی دفتر اور دیگر تمام سرکاری عمارات کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجا دیا گیا جبکہ شہر کی داخلی شاہراہوں اور سرکاری عمارات کو بھی قومی پرچموں سے آراستہ کرکے جشن آزادی کا شاندار منظر پیش کیا گیا ہے ۔ مرکزی تقریب دریائے سندھ کے کنارے نیوی پارک میں ہوگی جہاں قومی پرچم لہرایا جائے گا،یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا جائے گا اور مختلف پروگرامز پیش کیے جائینگے ۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی میوزیکل شو ہوگا۔ مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے ناصر حسین شاہ کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد،چیئرمین میونسپل کمیٹی روہڑی میر یعقوب علی شاہ، وائس چیئرمین محمد اسلم میمن،عرفان علی داؤد پوتو سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی ۔14 اگست کی شب مرکزی تقریب ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments