جھڈو:بارش کے بعد مچھروں کی بہتات، ملیریا کے مریض بڑھ گئے

جھڈو:بارش کے بعد مچھروں کی بہتات، ملیریا کے مریض بڑھ گئے

جھڈو (نمائندہ دنیا) جھڈو میں حالیہ برساتوں کے بعد مچھروں کی یلغار، ملیریا بخار کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔

 شام ہوتے ہی شروع ہونے والی مچھروں کی یلغار صبح اجالا پھیلنے تک جاری رہتی ہے ، جس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ بکری، گائے ، بھینسیں اور دیگر جانور بھی رات بھر زہریلے مچھروں کا شکار بنتے رہتے ہیں۔ مچھروں کے کاٹنے سے شہر کے اسپتالوں میں ملیریا بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ شہریوں نے ٹاؤن انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہر میں مؤثر طریقے سے مچھر مار مہم چلائی جائے ۔ شہر کے نالے نالیوں کی اچھی طرح صفائی کی جائے اور ان نالے اور نالیوں میں مؤثر مچھر مار دوا ڈالی جائے جس سے مچھروں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی افزائش رک سکے ۔ اس کے بعد مچھر مار اسپرے مہم شروع کی جائے تاکہ شہری زیادہ مدت تک مچھروں سے محفوظ رہ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...