اندرون سندھ:حادثات و واقعات میں پی پی رہنما سمیت 8 جاں بحق
خاتون کی لاش ملی، 3 زخمی، مسلح افراد نے کشمور میں عالمگیر خان سمیت 3 افراد کو نشانہ بنایاشہدادپور میں میاں،بیوی،بیٹی،محراب پور صدوری،میرپورماتھیلو میں غلام لقمہ اجل بنے
کشمور، بدھوٹالپر ، شہدادپور، محراب پور، میرپورماتھیلو،سجاول ، لاڑکانہ (نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ) اندرون سندھ اوطاق پر فائرنگ سے 3، ٹریفک حادثات اور واقعات میں 4جاں بحق،3زخمی ہوگئے ، خاتون کی لاش ملی۔ کشمور میں اوطاق پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کوش قبیلے کے سردار پیپلز پارٹی سٹی کشمور کے صدر عالمگیر خان ، گارڈ معشوق اور ناظم جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مقتولین یاسین کوش کے مہمان تھے ۔ ملزم تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ۔ ڈی پی او عرفان سموں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ بدھوٹالپر ، سجاول سے نمائندوں کے مطابق گاؤں رحیم ڈنو تھہیم میں گھر سے 52 سالہ امینہ زوجہ نبی بخش تھہیم کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ شہدادپور برہون روڈ پر ایمبولینس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں جھول کے رہائشی پرو کولہی ،ان کی اہلیہ رانی کولہی اور بیٹی چاندنی دم توڑ گئے ،جبکہ امرشی شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے ایمبولینس تحویل میں لے کر ڈرائیور محمد بخش چھٹو کو حراست میں لے لیا۔
محراب پور سے نمائندے کے مطابق گاؤں حاجی سائیں رکھیو چانڈیو کی رہائشی صدروری نجی میڈیکل سینٹر میں دوران زچگی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے زندگی کی بازی ہار گئی، جس پر ورثا نے عاقب چانڈیو کی قیادت میں احتجاج کیا۔ مورو تھانے کی حدود گاؤں گلزار برڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار راشد کیریو جاں بحق ہوگیا۔گاؤں سوبھو خان چانگ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پلستر گرنے سے 3 طالبعلم زخمی ہوگئے ۔ میرپورماتھیلو میں سرحد تھانے کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزموں نے غلام رسول کورائی کو ہلاک کر دیا۔ لاڑکانہ میں 50 سالہ نامعلوم شخص سڑک سے بے ہوشی کی حالت میں ملا، جو چانڈکا اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments