ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد میں پرچم کشائی کی تقریب
خالد مقبول ودیگر شریک، فاروق ستار کی قیادت میں وفد کی مزار قائد پرحاضریحقیقی جمہوریت، بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، فاروق ستار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پریومِ آزادی کے پرمسرت موقع پرپرچم کشائی کی پُروقار تقریب ہوئی جس میں چیئرمین ایم کیوایم پاکستان ووفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شرکت کی اورقومی پرچم لہرایا، اس موقع پرچیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کی خصوصاً ہدایت پرسینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی، ایم کیو ایم کے اس نمائندہ وفد میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی، حق پرست اراکینِ اسمبلی صبین غوری، مسرت جبین، رانا شوکت، سکندر خاتون، قرۃ العین، فرح سہیل اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشد حسن، ارشاد ظفیر اور شریف خان شامل تھے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بانیانِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والا یہ ملک ہماری جان سے عزیز ہے اور ایم کیو ایم بانیٔ پاکستان حضرت قائدِ اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم پر کاربند رہتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین و قانون کی بالادستی اور عام شہری کے بنیادی و آئینی حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا معاشی و سیاسی استحکام صرف مضبوط جمہوری اداروں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور انصاف پر مبنی نظام میں مضمر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments