اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تین تلوار کلفٹن پر سیاسی جماعت کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر اہم شاہراہوں کو شام 6 بجے سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس ساؤتھ کے مطابق میٹروپول سے تین تلوار تک کلفٹن برج، کے پی ٹی انڈر پاس اور بوٹ بیسن سے تین تلوار جانے والے راستے بند کیے گئے ہیں جبکہ ریس کورس سگنل اور باتھ آئی لینڈ سے تین تلوار کی جانب آنے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments