کیٹل سپر لیگ سیزن 5کی ٹرافی کی رونمائی
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کراچی میں کیٹل سپر لیگ سیزن 5 کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کیٹل سپر لیگ کی منظوری ایونٹ کی بڑی کامیابی ہے ۔
کیٹل سپر لیگ محض کرکٹ کا مقابلہ نہیں بلکہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔اس سے قبل وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق نے کیٹل سپر لیگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، جبکہ لیگ کے آرگنائزر آغا صفدر اور دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments