محمد علی جناح یونیورسٹی میں سیرت سیمینار کا انعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں طلبا سوسائٹی جین زی اسٹار کے زیراہتمام سیرت سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع’’سیرتِ نبویؐ اور ملکی استحکام‘‘ تھا۔
سیمینار میں مذہبی اسکالر مفتی جواد محمود نے سیرتِ طیبہؐ کی روشنی میں قومی ذمہ داری، کردار سازی، اتحاد اور ملکی استحکام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کی پوری زندگی انسانیت کی تربیت، اصلاح اور رہنمائی کے لیے وقف تھی۔ آپؐ نے مشکل حالات میں بھی ذمہ داری اور اللہ تعالیٰ پر بھروسے کی عملی مثال پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments