گلشن حدید میں گھر خالی کرانے پر جھگڑا،تھانہ میدان جنگ

گلشن حدید میں گھر خالی کرانے پر جھگڑا،تھانہ میدان جنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشنِ حدید میں گھر خالی کرانے کے معاملے پر دو گروپوں میں جھگڑا، تھانہ میدانِ جنگ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشنِ حدید میں گھر خالی کرانے کے معاملے پر دو فریقین کے درمیان شدید جھگڑا ہوگیا، ایک فریق شکایت درج کرانے تھانے پہنچا تو دوسرا فریق بھی ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس ہوکر تھانے پہنچ گیا۔اس دوران دوسرے فریق نے تھانے میں فریاد کے لیے آنے والے افراد پر حملہ کردیا، جس کے بعد تھانہ میدانِ جنگ بن گیا دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لاٹھیوں، لاتوں اور مکوں سے آزادانہ حملے کیے ، جبکہ تھانے میں موجود سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔واقعے کا ایس ایس پی ملیر نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیاجبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...