دودھ کے بیوپاری سے 21لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ،فائرنگ سے 2زخمی

دودھ کے بیوپاری سے 21لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ،فائرنگ سے 2زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 35 سالہ غنی بخش اور 50 سالہ زرداری کے نام سے ہوئی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا۔پولیس کے مطابق زخمی افراد دودھ کے بیوپاری ہیں جو ملک شاپ سے 21 لاکھ روپے لے کر جا رہے تھے کہ اس دوران دو مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر رقم لوٹ لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بیوپاری کو سینے جبکہ دوسرے کو پیٹ میں گولی لگی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔دریں اثنا واقعے میں ملوث ملزمان کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں۔دونوں ملزمان قمیض شلوار میں ملبوس ہیں جس میں ایک نے سیاہ جبکہ دوسرے نے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...