پٹرولیم لیوی کے خاتمہ کیلئے سٹی کونسل میں قرارداد جمع

پٹرولیم لیوی کے خاتمہ کیلئے سٹی کونسل میں قرارداد جمع

حکومت ظالمانہ ٹیکسز اور آئی پی پیز کو کیپیسٹی چارجز کی ادائیگیاں بند کرے1300سی سی سے بڑی گاڑیاں ختم کی جائیں، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر تیمور احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمہ کیلئے سٹی کونسل بلدیہ عظمٰی میں قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر تیمور احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ واضح رہے سٹی کونسل کا اجلاس 11 ستمبر کو بلایا گیا۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت لیوی اور دیگر مدات میں ٹیکس وصولیاں فوری بند کرے ، لیوی کی کمی پورا کرنے کیلئے تمام حکومتی اداروں و دفاتر میں 1300 سی سی انجن سے بڑی گاڑیاں ختم کی جائیں اورآئی پی پیزکو کیپیسٹی چارجز کی ادائیگیاں بند کی جائیں۔قرار داد میں مزید کہا گیاکہ ایک جانب وطن عزیزمیں بے قابو مہنگائی نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے تو دوسری جانب امریکہ کے ایران پر حملے کی وجہ سے مہنگے پٹرول نے بھی مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اصل قیمت کے علاوہ پٹرولیم لیوی اور دوسری مدات میں ٹیکس وصولیاں افسوسناک ہیں جو حکومت کی عوام کے مسائل سے لا تعلقی و بے حسی کو ظاہر کرتی ہیں۔ اضافی وصولیوں سے نہ صرف پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوا بلکہ مہنگائی میں بھی اس ہی تناسب سے مزید اضافہ ہوا ۔ لیوی، پٹرولیم ڈیولپمنٹ کے نام پر لگائی گئی تھی لیکن حکومت اس رقم کو جو کل 8000 ارب بنتی ہے اور صرف ایک سال میں یہ رقم 1500 ارب سے زیادہ بنتی ہے اپنے شاہانہ اخراجات پورے کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...