میہڑ میں راہگیر قتل، دیگر شہروں میں حادثات وواقعات، 4ہلاک

میہڑ میں راہگیر قتل، دیگر شہروں میں حادثات وواقعات، 4ہلاک

جتوئی عالمانی تصادم کے دوران ظفر زدمیں آیا، سانگھڑ میں احسان کوکار نے کچلامحراب پور میں ایک ہلاک 2زخمی، میرپور خاص میں مقروض جیولر کی خودکشی

میہڑ، اندرون سندھ (نمائندگان)میہڑ میں قبائلی تصادم کے دوران راہگیر قتل ہوگیا، جبکہ دیگر شہروں میں حادثات وواقعات نے 4 جانیں لے لیں۔ میہڑ کے تھانہ بھنڈ ماڑی کے علاقے میں زمین کے تنازع پر جتوئی اور عالمانی برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر ظفر بھرٹ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ سانگھڑ میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں احسان علی شر زندگی کی بازی ہار گیا۔ جو علاقے کی معروف شخصیت سردار غلام رسول شر کا بیٹا تھا۔

محراب پور میں قومی شاہراہ پردو کاروں کے تصادم میں گاؤں پریو تنیا کا رہائشی نوجوان فیروز دین تنیو موقع پر ہی جاں بحق اور دوسری کار میں بیٹھے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ادھر میرپور خاص میں شاہی بازار کی سونار گلی میں واقع مشہور جیولرز کے مالک وقار میمن نے مبینہ دکان کھولنے کے کچھ ہی دیر بعد خودکشی کرلی۔ وقار میمن کروڑوں روپے کا مقروض تھا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...