بڑھتی پٹرولیم قیمتیں، سکھر میں وزیراعظم کا پتلا اٹھا کرمظاہرہ

بڑھتی پٹرولیم قیمتیں، سکھر میں وزیراعظم کا پتلا اٹھا کرمظاہرہ

شہری اتحاد کے عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف نعرے ، ریلیف فراہمی کا مطالبہ کیا

سکھر(بیورو رپورٹ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے جا اضافے کے خلاف سکھر کے شہریوں کو پارہ ہائی ہو گیا ، شہر ی اتحاد کی جانب سے وزیر اعظم کا پتلا اٹھا کر مظاہرہ کیا گیا، اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعریبازی کی۔ خبر کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعظم پاکستان کا پتلا اٹھا کر گھنٹہ گھر چوک پر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا اور عوام دشمن پالیسوں کے خلاف شدید نعریبازی کی ، مظاہرے میں شامل مولانا عبدالحق مہر و دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کی روز مرہ مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے پٹرول کی قیمت بڑھ جانے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے ، عوام کے شدید رد عمل کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ، ایسا لگتا ہے حکومت غریب عوام کا خون چوسنے میں مشغول ہے ، رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...