محی الدین احمد وانی کا عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ
کراچی (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران پی ایچ ایف کے حکام نے صدر پی ایچ ایف کو اسٹیڈیم کی موجودہ حالت، جاری انتظامی امور، سیکیورٹی اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ پی ایچ ایف صدر نے 31 دسمبر تک بنیادی تعمیری تزئین و آرائش مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2027 میں عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں نیشنل چیمپئن شپ منعقد کرائی جائے گی۔اس موقع پر صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے اسٹیڈیم کی دیکھ بھال اور سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہاکی کے فروغ اور قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو کارآمد بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments