انسداد پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات
کراچی(اے پی پی)ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پیر کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں سخت سکیورٹی حصار کے ساتھ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا۔ 21سے 27ستمبر تک جاری رہنے والی پولیومہم میں ایک ہزار 250سے زائد افسران و جوان پولیو ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات پر مامور کئے گئے جبکہ سول کپڑوں میں اسٹاف سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ڈراپس ضرور پلوائیں اور اس قومی فریضہ میں ضلع کیماڑی پولیس کا ساتھ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments