جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیرِ صدارت پیر کو اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم تعلیمی و انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں کلیہ قانون، جامعہ کراچی کی سفارشات کو بار کونسل کی منظوری کے بعد اکیڈمک کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران بورڈ برائے کلیہ مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے 29 دسمبر 2025ء کو منعقدہ اجلاس کی روداد، جبکہ بورڈ برائے کلیہ فنون و سماجی علوم کے 2ستمبر 2026ء کو منعقدہ اجلاس کی روداد کی بھی توثیق کی گئی۔علاوہ ازیں، اکیڈمک کونسل نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام کے حوالے سے اصولی منظوری دے دی۔ تاہم اس کی حتمی منظوری شعبہ جات کے صدور اور انسٹی ٹیوٹس کے ڈائریکٹرز کی جانب سے مرتب کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں اکیڈمک کونسل کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...