شہر کی مختلف سڑکوں پر گڑھے فوری بھرنے کا فیصلہ

 شہر کی مختلف سڑکوں پر گڑھے  فوری بھرنے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک )میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سوئفٹ رسپانس ٹیم نے شہر کی مختلف سڑکوں پر گڑھوں اور کھدائی کی جگہوں کو ہنگامی بنیادوں پر بھرنے اور سڑکوں کی بحالی کا کام تیز کردیا ہے ۔۔۔

 اس اقدام کا مقصد شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا فوری ازالہ اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے ۔میئر نے رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو بہتر انداز میں بحال رکھا جائے ۔ کراچی کے تمام ٹاؤنز اور علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں اور بہت جلد شہر بدلتا ہوا نظر آئے گا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلے ہفتے دوبارہ ای کچہری ہوگی اور اس کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے گا۔میئر نے کہا کہ سڑکوں پر موجود گڑھے اور کھدائی کی جگہیں نہ صرف شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...