کار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل اسٹیڈیم روڈ دھوراجی کٹ کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔۔

زخمی شخص رضوان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ واقعہ مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ دھوراجی کٹ پر گاڑی کے اندر موبائل فون پر بات کررہا تھا، اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان گاڑی کے قریب آئے ، ملزمان نے موبائل فون مانگا،موبائل فون نہ دینے پر ملزمان نے فائر کردیا، گولی گھٹنے پر لگنے سے وہ زخمی ہوگیا ۔گاڑی دوڑائی تو ملزمان نے پیچھے سے بھی ملزمان نے فائرنگ کی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...