تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری ایک شخص جاں بحق

 تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری  ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد پرسپرہائی وے پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ کاشف ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں زوبیر، جمشید، شوکت،اصغر،عثمان شامل ہیں۔حادثہ سپرہائی وے سے ناردرن بائی پاس کٹ کے قریب پیش آیا۔حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...