تعلیم کیساتھ عملی مہارتوں پر توجہ دیناہوگی،ڈاکٹر حنا فاطمہ

 تعلیم کیساتھ عملی مہارتوں پر توجہ دیناہوگی،ڈاکٹر حنا فاطمہ

طلبا مختلف شعبوں کے ماہرین سے سیکھنے کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ڈین کامحمد علی جناح یونیورسٹی میں فال 2026 اورینٹیشن سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں نئے طلبا کیلئے فال 2026 اوریئن ٹیشن کا انعقادکیا گیا جس میں ڈینز، شعبہ سربراہان، اساتذہ، طلبا اور والدین نے شرکت کی۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی انچارج ڈین ڈاکٹر حنا فاطمہ نے نئے طلبا کو محمد علی جناح یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا اور زور دیا کہ وہ یونیورسٹی میں دستیاب تعلیمی، تربیتی اور ہم نصابی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے طلبا کو مختلف سرگرمیوں اور سوسائٹیز میں حصہ لینے اور کمفرٹ زون سے باہر نکل کر اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا مشورہ دیا۔ڈاکٹر حنا فاطمہ نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ، اس لیے طلبا کو صرف تھیوری تک محدود رہنے کے بجائے عملی اور تجرباتی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اساتذہ سے رابطے میں رہیں، کلاس روم ڈسکشن، پریذنٹیشنز اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے ماہرین سے سیکھنے کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف اچھے گریڈز یا ڈگری کے حصول کا نام نہیں بلکہ کردار سازی، پیشہ ورانہ اخلاقیات، مثبت سوچ اور عملی مہارتیں بھی کامیاب مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز مرزا نوید بیگ، ڈینز اور شعبہ سربراہان نے بھی خطاب کیا۔ آگہی سیشن کے بعد نئے طلبا اور والدین کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور کیمپس کا دورہ بھی کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...