لاڑکانہ میں خاتون قتل، دیگر شہروں میں حادثات وواقعات،3ہلاک

لاڑکانہ میں خاتون قتل، دیگر شہروں میں حادثات وواقعات،3ہلاک

بروہی محلے میں عائشہ چانڈیو کو نشانہ بنایا گیا، موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 3زخمیکنڈیارو، محراب پور میں ٹریفک حادثات نے 3افراد کی جانیں لے لیں، 6زخمی

لاڑکانہ، اندرون سندھ (نمائندگان)لاڑکانہ میں خاتون کو قتل کردیا گیا، جبکہ دیگر شہروں میں حادثات وواقعات نے 3 افراد کی جانیں لے لیں۔ قنبر شہر کے بروہی محلے کی رہائشی خاتون عائشہ چانڈیو ان کی والدہ زبیدہ اور بھائی اسداللہ چانڈیو کو مسلح افراد فائرنگ سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے ، پولیس نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے خاتون عائشہ چانڈیو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، ورثاء نے بتایا کہ عائشہ کی کچھ ماہ قبل لاڑکانہ کے رہائشی ایاز مگسی سے شادی ہوئی تھی، آج طلاق ہوگئی، عائشہ قنبر کی عدالت میں سماعت کے بعد گھر جارہی تھی کہ راستے میں ایاز مغیری نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے عائشہ کو قتل جبکہ ان کی والدہ اور بھائی کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔ ادھر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں وارہ لالورائنک کے گاؤں نہال تنیو کے رہائشی پرائمری ٹیچر زبیر تنیو، گاؤں فقیر تاج محمد تنیو کے رہائشی اشفاق مغیری اور عارف مغیری شدید زخمی ہوگئے ۔ کنڈیارو میں ہالانی قومی شاہراہ پیر مخدوم کے قریب بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص احمد خان سولنگی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ متوفی ٹھارو شاہ کا رہائشی تھا۔ محراب پور کے گاؤں مچر سے گاؤں نوح کلہوڑو جانیوالی بارات کے ساتھ رکشہ روہڑی کینال کے قریب الٹ گیا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ۔ دوسری طرف لغاری پولیس کی حدود گاؤں بنگل برڈی میں 24 سالہ حق نواز ولد غلام نبی برڈی نے بیروزگاری، گھریلو سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...