سندھ میں پہلی بارای مل خانہ نظام حیدر آباد میں قائم
تمام تھانوں میں برآمد ہونے والی اشیا و مال مقدمہ کا ڈیجیٹل اندراج کیا جائیگاڈیجیٹل نظام سے برآمد شدہ مال مقدمہ کا ریکارڈ مرکزی نظام میں درج ہوگا
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے سندھ پولیس کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور ڈیجیٹلائز کرنے کے اقدامات کے سلسلے میں حیدرآباد پولیس نے سندھ میں پہلی بار ای-مل خانہ نظام کا باقاعدہ نفاذ کردیا ہے ۔ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہ زیب چاچڑ کی ہدایات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی کی خصوصی کاوشوں اور نگرانی میں حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹرز میں ای-مل خانہ نظام قائم کیا گیا ہے ۔ای-مل خانہ کے ذریعے حیدرآباد کے تمام تھانوں میں زیرِ تفتیش مقدمات میں برآمد ہونے والی اشیا و مالِ مقدمہ کا ڈیجیٹل اندراج کیا جا رہا ہے ، جس سے مالِ مقدمہ کی تفصیلات، ریکارڈ اور متعلقہ معلومات کو جدید اور منظم انداز میں محفوظ کیا جا سکے گا۔اس ڈیجیٹل نظام کے تحت تمام تھانوں سے برآمد شدہ مالِ مقدمہ کا ریکارڈ مرکزی نظام میں درج کیا جا رہا ہے ، جس سے ریکارڈ تک رسائی، نگرانی اور مالِ مقدمہ کی موثر مینجمنٹ میں مزید بہتری آئیگی۔ای-مل خانہ کے نظام کو فعال بنانے اور تھانوں سے موصول ہونے والے ریکارڈ کے اندراج کا عمل آئی ٹی انچارج عادل چانڈیو اور واجد گبول آئی ٹی کی نگرانی میں جاری ہے ۔حیدرآباد پولیس کی جانب سے ای-مل خانہ کا نفاذ سندھ پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments