میرپور خاص:واٹر سپلائی منصوبے کیلئے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری

میرپور خاص:واٹر سپلائی منصوبے کیلئے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور جرواری نہر کو پکا کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں نہر کے۔۔۔

 اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ کمشنر میرپورخاص شہمیر خان بھٹو کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کی زیر نگرانی ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ، جبکہ آپریشن کے دوران مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو نے بتایا کہ جرواری نہر کے دونوں اطراف 30،30 فٹ تک قائم تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ نہر کے اطراف 100 سے زائد مکانات کے سامنے قائم تجاوزات کے علاوہ گھروں کا گندا پانی نہر میں چھوڑنے کے لیے نصب پائپ بھی ختم کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...