جیکب آباد:ڈی سی آفس، شکایتی سیل قائم کرنے میں سیپکو ناکام

جیکب آباد:ڈی سی آفس، شکایتی سیل قائم کرنے میں سیپکو ناکام

اوور بلنگ، لوڈ شیڈنگ، بدانتظامی کیخلاف شکایات کیلئے سیل کے قیام کا اعلان ہواتھاگدائی لائبریری بحالی، ناقص تعمیرات، سیکریٹری ثقافت وورکس کو لکھے خط بھی بے سود

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنرکے احکامات اور صوبائی محکموں کو لکھے خطوط کی حیثیت محض کاغذی ٹکڑوں سے زیادہ نہیں رہی۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل حل کیلئے جاری کردہ احکامات اور اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے مراسلوں کو صوبائی بیوروکریسی اور محکمے ہوا میں اڑا رہے ہیں، جس کے باعث شہر کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج اور شہری اضطراب کا شکار ہیں۔شہریوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ اور سیپکو کی بدانتظامی سے نجات کیلئے ڈی سی سیکریٹریٹ میں سیپکو شکایتی سیل قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،مہینوں گزر جانے کے باوجود یہ شکایتی سیل قائم نہ ہو سکا۔ سیپکو انتظامیہ نے ڈی سی کے حکم کو مکمل ٹھکرا دیا اور شہری آج بھی روڈوں پر خوار ہو رہے ہیں، شہر کی واحد اور تاریخی گدائی لائبریری کی زبوں حالی اور بحالی کیلیے ڈی سی کی جانب سے سیکریٹری ثقافت کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔ تاہم عمل نہیں ہوا۔ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے ناقص، معیار سے گرتے اور کرپشن زدہ کام پر سیکریٹری ورکس کو لکھے خطوط پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔جب ایک ضلع کے سب سے بڑے انتظامی افسرکا لکھا خط کوئی سیکریٹری یا محکمہ پڑھنے کو تیار نہیں، تو غریب شہری کی فریاد کون سنے گا؟سول سوسائٹی، تاجروں نے کہا ہے کہ اگر ڈی سی کے احکامات کی کوئی وقعت نہیں تو وہ محض فوٹو سیشن اور کاغذی کارروائی کے بجائے عملی طور پر کارروائی کا وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...