نئے صوبے ملک تقسیم نہیں قومی یکجہتی مضبوط کرینگے ، راشد خان

نئے صوبے ملک تقسیم نہیں قومی یکجہتی مضبوط کرینگے ، راشد خان

معیشت مستحکم، علاقائی ترقی متوازن بنانے میں بھی مدد ملے گی، متحدہ ایم پی اے

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)نئے صوبے پاکستان کو تقسیم نہیں کریں گے بلکہ قومی یکجہتی کو مضبوط، معیشت کو مستحکم اور علاقائی ترقی کو متوازن بنائیں گے ۔ا ن خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی راشد خان ایڈوکیٹ نے ٹاؤنز سخی عبدالوہاب، حالی روڈ میں شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی انتظامی لحاظ سے نئی تقسیم عوامی مسائل کے حل کو ان کی دہلیز تک پہنچائے گی اور یہ انتظامی تقسیم اداروں کو زیادہ موثر طور پر کام کرنے کے قابل بھی بنائے گی، نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، اس سے ملک کے ساتھ عوام کو بھی براہِ راست فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کا سب سے نمایاں فائدہ یہ ہو سکتا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہو جائے ۔ ایک محدود اور واضح انتظامی اکائی میں حکومت کیلئے عوام کی حقیقی ضروریات کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے ، یعنی کہاں ا سکول یا ہسپتال درکار ہیں، کون سی سڑک فوری توجہ چاہتی ہے اور کہاں روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی نے اجلاس گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اختیار، وسائل اور فیصلہ سازی واقعی عوام کی دہلیز تک پہنچائی جائے تو نئے انتظامی یونٹس قومی وحدت کو کمزور کرنے کے بجائے اسے مضبوط کر سکتے ہیں، پاکستان کو آج کسی عارضی سیاسی نعرے سے زیادہ ایک مستقل، آئینی اور عوام دوست انتظامی وژن کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...