حیسکو چیف کا حیدر آباد میں 74واں فیڈر لوڈ شیڈنگ فری کرنے کا اعلان
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیسکو نے کوٹری کے 11 کے وی این جی تھری فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیدیا۔ اس کے ساتھ ہی حیسکو کے لوڈشیڈنگ فری کیے جانے والے فیڈرز کی تعداد74 ہوگئی۔۔
۔حیسکو چیف فیض اﷲ ڈاہری نے این جی تھری فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کا باضابطہ اعلان کوٹری سائٹ میں کاٹی کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ ترجمان کے مطابق لوڈشیڈنگ فری 11 کے وی این جی تھری فیڈر پر 211 ٹرانسفارمرز نصب ہیں، جبکہ فیڈر پر 1073 ڈومیسٹک، 103 کمرشل، 35 صنعتی اور 144 زرعی و دیگر کنکشنز موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments