پولیس کی کارروائیوں میں 5ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار عمر بروہی گوٹھ میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔۔۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی شناخت عبدالقادر، محمد نادر اور عبدالسلام کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ادھر سچل کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد علی حیدر اور محمد زاہد کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان سپر ہائی وے کے مختلف بس اڈوں پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے میں ملوث تھے ، ملزمان سے چھینا ہوا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments