لاڑکانہ میں 5افراد کاقتل حکومت وپولیس کی ناکامی، صفدر عباسی

لاڑکانہ میں 5افراد کاقتل حکومت وپولیس کی ناکامی، صفدر عباسی

سندھ کا امن تباہ ہوچکا، چند روز قبل بھی شہر میں 4افراد قتل کئے جا چکے ، بیان

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی، فنکشنل لیگ کے رہنما معظم علی عباسی اور کاظم علی عباسی نے رتوڈیرو میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 5 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ رتوڈیرو میں سرعام 5 افراد کا قتل پولیس اور سندھ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کا امن تباہ ہوچکا ہے ، چند روز قبل لاڑکانہ کے لاہوری محلے میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد قتل ہوگئے تھے اور عوام ابھی اس واقعے کو بھول بھی نہیں سکے تھے کہ چند روز بعد رتوڈیرو میں 5 افراد کا قتل انتہائی دردناک ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر کوئی شہری محفوظ نہیں تو پولیس کی ذمہ داری کیا ہے ؟ کیا پولیس کی ذمہ داری صرف حکومتی نمائندوں کی خدمت کرنا ہے ؟ روزانہ شہری قتل ہورہے ہیں، شہریوں کو سرعام لوٹا جارہا ہے ، ایسے حالات میں کوئی بھی شہری خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، انہوں نے کہا کہ سندھ کا ایک ایک شہر قبائلی تنازعات، لوٹ مار اور بدامنی کا شکار ہے ، لیکن کہیں بھی صورتحال بہتر نظر نہیں آتی، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے قبائلی تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے اور پولیس سمیت سرداروں اور وڈیروں کو بھی سندھ میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...