حیدر آباد:اغوا کیس میں اہم پیشرفت، ملزم گرفتار، مغوی کی موت کااعتراف

حیدر آباد:اغوا کیس میں اہم پیشرفت، ملزم گرفتار، مغوی کی موت کااعتراف

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ایس ایچ او ٹنڈو یوسف انسپکٹر مظہر علی سومرو اور ایس ایچ او مارکیٹ نیک محمد کھوسو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیس میں مطلوب ملزم قادر علی کو گرفتار کرلیا۔

29 ستمبر کو فریادی منظور علی سولنگی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بھائی عاشق علی اور بیٹا ایک نجی مل میں مزدوری کرتے ہیں، جنہیں اغوا کرلیا گیا، پولیس نے ملزم قادر علی کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے بیان دیا کہ اس کا منظور علی سولنگی سے پیسوں کا تنازع تھا، مغوی کو نشہ آور ادویات دے کر بیہوش کیا، تاہم ادویات کی زیادتی سے مغوی کی موت واقع ہوگئی۔ اسکی لاش اس نے اپنے گھر کے صحن میں دفن کردی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...