اندرون سندھ:ٹریفک حادثات، دیگر واقعات نے 5 جانیں لے لیں
عمرکوٹ میں کوچ الٹنے سے 2جاں بحق، 15زخمی، جھڈو میں نالے سے لاش ملیمحراب پور میں 49سالہ شخص قتل، حادثے میں زخمی ریٹائرڈ پولیس اہلکار چل بسا
اندرون سندھ (نمائندگان)ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات نے 5 افراد کی جانیں لے لیں۔ عمرکوٹ میں چھاچھرو روڈ پر اسیو موڑ کے مقام پر مبارک جوتڑ جانیوالی کوچ اُلٹ گئی، جسکے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ، جاں بحق مسافروں کی شناخت اصغر اور علی حسن نام سے ہوئی،لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جھڈو کے قریب جسکانی سیم نالے پر ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت واستو کوہلی کے نام سے ہوئی، متوفی نزدیکی گاؤں بگھڑے باغ کا رہائشی اور اس کی عمر پچاس سال بتائی گئی ہے۔
ورثاء کے مطابق واستو مزدوری کرتا تھا اور وہ دیسی شراب پینے کا عادی تھا۔ ادھر محراب پور کے قریب کچے کے محمود چنہ تھانے کی حدود گاؤں جوان کلہوڑو میں 49 سالہ حاکم کلہوڑو مسلح افراد کی فائرنگ میں جاں بحق ہوگیا، غلام قاسم کلہوڑو، نور محمد کلہوڑو کی قیادت میں مقتول کے ورثاء نے تھانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ حاکم کلہوڑو کا قتل برادری دشمنی کا نتیجہ ہے ، ایس ایچ او امداد ہلیو کے مطابق نور محمد کلہوڑو کی مدعیت میں سونل کلہوڑو، غلام مصطفی عرف بھورل کلہوڑو، مشتاق کلہوڑو اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ نوشہرو فیروز سے اکری آتے بھریا سٹی بائی پاس پر وین کی ٹکر سے زخمی موٹر سائیکل سوار رٹیائرڈ پولیس اہلکار غلام شبیر شر اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments