این سی سی آئی اے نے سندھ پولیس سے 100 سے زائد اہلکار مانگ لیے

این سی سی آئی اے نے سندھ پولیس سے 100 سے زائد اہلکار مانگ لیے

کراچی(آئی این پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے افرادی قوت میں کمی کے پیش نظر سندھ پولیس سے 100 سے زائد اہلکار مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے میں افرادی قوت کی کمی دور کرنے کے لیے سندھ پولیس کے 29 افسران اور اہلکاروں کی خدمات ایجنسی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ڈپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے ، جس کا مقصد سندھ کے تمام اضلاع میں این سی سی آئی اے کے سینٹرز کے قیام کے لیے افرادی قوت فراہم کرنا ہے ۔این سی سی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیے جانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں 3 انسپکٹرز، 5 سب انسپکٹرز اور 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6 ہیڈ کانسٹیبلز، 10 کانسٹیبلز اور 2 ایل پی سیز کی خدمات بھی ایجنسی کے سپرد کی گئی ہیں۔اس طرح سندھ پولیس سے مجموعی طور پر 29 اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے سندھ کی جانب سے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...